Sunday, September 29, 2013

Bhool Ja

یہ زندگی کا اصول ہے
جو بچھڑ گیا اسے بھول جا
جو ملا ہے دل سے لگا کہ رکھ
جو نہیں ملا اسے بھول جا

نہ وہ دھوپ تھا
نہ وہ چاندنی
نہ وہ چراغ تھا
نہ وہ روشنی
وہ خیال تھا خواب تھا
وہ تھا آئینہ اسے بھول جا

وہ جو تیرے دل کے قریب تھا
وہ نہ جانے کس کا نصیب تھا
تجھے ہنس کہ اس نے بھلا دیا
تو بھی مسکرا کہ اسے بھول جا


Follow on Facebook
https://www.facebook.com/pages/Sher-o-Shairy/496101533807416