Wednesday, September 11, 2013

کچھ نہیں ہوتا

کچھ نہیں ہوتا
کوئی کسی کے بغیر نہیں مرتا
بس اک خلش بے نام سی
رہ جاتی ہے
تھوڑی اداسی
کچھ سوکھے گلاب
چند جملے ان کہے سے
لمحے بے جیے سے
رہ جاتے ہیں
محبت نہیں رہتی
... ہم رہ جاتے ہیں
اور
محبت رہ بھی جائے تو
ہم مر جاتے ہیں