Thursday, August 22, 2013

تیرے خیال میں کچھ ایسے گُم رہا برسوں

تیرے خیال میں کچھ ایسے گُم رہا برسوں
میں اپنے آپ سے بھی مِل نہیں سکا برسوں.

کہیں وہ زائقہ تحلیل ہی نہ ہو جائے
میں تُم سے مِلكر كِسى سے نہیں مِلا برسوں

تمہارے ہاتھ کے دستک کی آس میں مُحسن

میں اپنے گھر سے کہیں بھی نہیں گیا برسوں

محسن نقوی