Tuesday, September 11, 2012

Barish (بارش)

بارش بارش کا موسم ہے 
روح کی فضاؤں میں 
غم زدہ ہواؤں میں 
بے سبب اداسی ہے 
اس عجیب موسم میں
 بے قرار راتوں کی 
بے شمار باتوں میں 
ان گنت افسانے ہیں 
جو بہت خاموشی سے 
دل پر سہتے پھرتے ہیں 
اور یہ امر مجبوری ہے 
سب سے کہتے پھرتے ہیں 
آج موسم بہت اچھا ہے 
آج ہم بہت خوش ہیں