Saturday, September 5, 2015

میری آنکھوں کو سُوجھتا ہی نہیں

میری آنکھوں کو سُوجھتا ہی نہیں
یا مقدر میں راستہ ہی نہیں

وہ بھرے شہر میں کسی سے بھی
میرے بارے میں پوچھتا ہی نہیں

پھر وہی شام ہے وہی ہم ہیں
ہاں مگر دل میں حوصلہ ہی نہیں


ہم چلے اُس کی بزم سے اُٹھ کر
اور وہ ہے کہ روکتا ہی نہیں


دل جو اک دوست تھا مگر وہ بھی
چپ کا پتھر ہے بولتا ہی نہیں


میں تو اُس کی تلاش میں گُم ہوں
وہ کبھی مجھ کو ڈھونڈتا ہی نہیں