Wednesday, December 18, 2013

Woh darjan bhr maheenon sey

وہ درجن بھر مہینوں سے
سدا ممتاز لگتا ہے
دسمبر کس لئے آخر
ہمیشہ خاص لگتا ہے؟؟

بہت سہمی ہوئی صبحیں
اداسی سے بھری شامیں
دوپہریں روئی روئی سی
وہ راتیں کھوئی کھوئی سی

گرم دبیز ہواؤں کا
وہ کم روشن اجالوں کا
کبھی گزرے حوالوں کا
کبھی مشکل سوالوں کا

بچھڑ جانے کی مایوسی
ملن کی آس لگتا ہے
دسمبر کس لئے ؟
آخر ہمیشہ خاص لگتا ہے
....